Pension Rules in Pakistan 2021. Government has set retirement age limit for Punjab Government servents.
پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بڑے اصول کو تبدیل کر دیا ہے۔ ماضی میں یہ اصول
لاگو کیا جاتا تھا کہ اگر کوئی ملازم 55 سال کی عمر مکمل کر لے تو وہ سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے کا
اہل تھا چاہے اس کی مدت ملازمت 25 سال سے کم ہو۔
اب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب
نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سروس رولز میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان قوانین کے مطابق
پنجاب حکومت کے تمام ملازمین کے لیے 55 سال کی عمر کے ساتھ ساتھ 25 سال کی سروس بیک وقت
پوری کرنا ضروری ہے۔
ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے مختلف محکموں کے لیے مختلف اصول ہیں۔ مثال کے طور پر عدالت عالیہ
میں ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہے۔
دوسری جانب پاکستانی فوج میں فوجیوں کی ریٹائرمنٹ کے لیے عمر کی مختلف حدیں ہیں۔